باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی تباہ، بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

فہرستِ مضامین

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک مشکوک گاڑی کا سراغ لگایا اور بڑی تباہی کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق، گاڑی کو باجوڑ کے بازار کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی، جہاں اسے دھماکے سے اُڑانے کا منصوبہ تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے گاڑی کو روکا، جس میں کئی کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔

کمانڈ اور کنٹرول مرکز سے ہدایات ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو محفوظ مقام پر لے جا کر ہوا میں اڑا دیا۔ اس کارروائی کے باعث درجنوں قیمتی جانیں بچ گئیں اور علاقے کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے اور عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی جا رہی تھی، لیکن مستعد فورسز نے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔

علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں