محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے تحت 12 گھنٹے میں طوفان بننےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، طوفان کیلئے نام شکتی سری لنکا کا تجویز کردہ ہے جس کا مطلب طاقت ہے جبکہ طوفان کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونےکا بھی امکان ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے جبکہ سسٹم کےزیراثرسمندر میں طغیانی بھی رہےگی، سمندری طوفان بحیرہ عرب میں 5 یا 6 اکتوبر تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندر میں شدید طغیانی کے پیش نظر سندھ کے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے بھی منع کیا ہوا ہے۔