براڈ پیک سانحہ: 4 لاشیں مل گئیں، 6 کوہ پیما اب بھی لاپتا

فہرستِ مضامین

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے المناک حادثے میں لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ باقی 6 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق تازہ سرچ آپریشن کے دوران ایک اور لاش ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں انتہائی دشوار موسمی حالات اور بلند پہاڑی علاقے میں لاپتا کوہ پیماؤں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ پیک کے کیمپ تھری سے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جن میں نیپال کے پورن بہادر گرونگ اور عمان کی کوہ پیما نادرا الحارثی شامل ہیں۔

یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب 8,047 میٹر بلند براڈ پیک پر کوہ پیماؤں کا ایک گروپ برفانی تودے کی زد میں آ گیا۔ لاپتا افراد میں عالمی شہرت یافتہ نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق برفانی تودہ جمعرات کی دوپہر براڈ پیک پر گرا، جس کے بعد متاثرہ ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے گروپ میں پانچ نیپالی کوہ پیما بھی شامل تھے، جن کی قیادت نمس دائی کر رہے تھے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں