بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اہم سیاسی امور پرتفصیلی گفتگو

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم سیاسی امور پر تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور نئی قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آئندہ قانون سازی میں اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تعلقات، ملکی استحکام، معیشت اور انتخابی اصلاحات کے معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی کی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو بھی موجود تھے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مولانا اسعد محمود اور مفتی ابرار شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت میڈیا ٹاک کیے بغیر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہو گئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں