بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائی، 7 ہلاک

فہرستِ مضامین

بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا، جبکہ ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں