بنوں: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے مغل کوٹ سیکٹر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سرگرم گروہ “طارق کچھی گروپ” کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا قریبی ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر جہنم واصل ہو گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طارق کچھی کا گروپ گزشتہ دو برسوں سے دہشت گردی، بھتہ خوری اور افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی میں ملوث تھا۔
سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔