بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، پنجاب اسمبلی نے اہم قرارداد منظور کرلی

فہرستِ مضامین

لاہور: پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود نامناسب اور نقصان دہ مواد بچوں کو ذہنی دباؤ سمیت مختلف خطرات سے دوچار کر رہا ہے، اس لیے کم عمر بچوں کو اس کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی مختلف ریاستوں میں کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے لیے قوانین اور پابندیاں متعارف کرائی جا چکی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں بھی بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے۔

قرارداد کے ذریعے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام نافذ کیا جائے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں