ممبئی ( شوبز نیوز ) بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کئی دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں کو چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات کے لیے ایک مفت گھریلو نسخہ بھی بتایا ہے۔
اس انٹرویو کے دوران، تمنا نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے شادی کی خبروں پر بھی بات کی، اور ان افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹی خبریں قرار دے کر سختی سے مسترد کیا۔
خوبصورت جلد کا راز، تھوک سے علاج؟
تمنا بھاٹیا نے انٹرویو کے دوران اپنی صاف اور بے داغ جلد کا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں کا علاج تھوک سے کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انوں کا سب سے بہترین علاج تھوک ہے، اور میں خود بھی یہی علاج استعمال کرتی ہوں۔
تمنا نے تفصیل سے بتایا کہ صبح کے وقت دانت برش کرنے سے پہلے جو تھوک منہ میں موجود ہوتا ہے، اسے چہرے پر موجود دانوں اور کیل مہاسوں پر لگائیں، فوری فرق محسوس ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی یہی نسخہ استعمال کرتی ہوں، اور سائنسی طور پر بھی یہ طریقہ مؤثر تسلیم کیا گیا ہے۔
“میرے گانے سن کر بچے کھانا کھاتے ہیں“
مختلف سوالات کے دوران، تمنا نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ “کئی ماؤں نے مجھے بتایا ہے کہ ان کے بچے میرے گانے سننے کے بعد ہی کھانے پر راضی ہوتے ہیں، اس سے ان کی کھلانے کی مشکل آسان ہو گئی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کچھ عورتوں نے تو یہاں تک کہا کہ میرے گانے کی دھن سنتے ہی ان کے بچے ڈائپر پہن کر ناچنے لگتے ہیں اور آرام سے کھانا کھا لیتے ہیں۔”

انٹرویو کرنے والے میزبان نے پوچھا کہ “وہ کون سا گانا ہے، تمنا نے جواب دیا:
آج کی رات مزے حسن کا لیجیے، یہ سن کر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا اب تو مجھے اُن بچوں کی ماؤں کی فکر ہو رہی ہے۔
تمنا نے جواب دیا کہ ماں کا اصل مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ بچہ کسی بھی طرح سے کھانا کھا لے۔ اور ویسے بھی اتنے چھوٹے بچوں کو گانے کے بول سمجھ نہیں آتے، وہ صرف دھن کو انجوائے کرتے ہیں۔
عبدالرزاق اور ویرات کوہلی سے افیئر کی خبروں کی تردید
تمنا بھاٹیا نے پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق سے منسلک افیئر کی افواہوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بے بنیاد باتیں اور سوشل میڈیا کی من گھڑت خبریں ہیں، جن پر حیرانی بھی ہوتی ہے اور افسوس بھی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ “2020 میں ایک جیولری اسٹور کے ایونٹ میں عبدالرزاق کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کی بنیاد پر افواہیں شروع ہوئیں کہ ہمارے درمیان کوئی رشتہ ہے۔”
تمنا نے ہنستے ہوئے کہا انٹرنیٹ بھی ایک عجیب دنیا ہے، وہاں تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی ہے! مذاق مذاق میں عبدالرزاق…!”
یہ پہلا موقع نہیں جب تمنا بھاٹیا کو کسی کرکٹر کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔ 2010 میں بھی ان کی ایک تصویر کی بنیاد پر ویرات کوہلی کے ساتھ افیئر کی خبریں اڑائی گئی تھیں۔
تمنا نے وضاحت کی کہ “ویرات کوہلی سے صرف ایک بار ایک فوٹو شوٹ کی تقریب کے دوران ملاقات ہوئی تھی، اس کے بعد نہ کبھی ملاقات ہوئی، نہ کوئی رابطہ۔”