تحریک انصاف دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کر رہی ہے جبکہ انہی دہشت گردوں کو ماضی میں یہ ملک میں لا کر بسا چکے ہیں، خواجہ آصف

فہرستِ مضامین

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کر رہی ہے جبکہ انہی دہشت گردوں کو ماضی میں عمران خان ملک میں لا کر بسا چکے ہیں۔

سابق ٹوئٹر، اب ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ کئی سالوں پر محیط مذاکرات اور اعلیٰ سطحی وفود کے بار بار کابل کے دوروں کے باوجود پاکستان میں دہشت گردی اور خونریزی کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے ہماری فوج اور شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ ہمارے بہادر جوانوں کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں، اور ہم 60 لاکھ افغان مہاجرین کی دہائیوں پر محیط مہمان نوازی کی قیمت اپنے خون سے چکا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو واپس جائیں۔ یہ رویہ ناقابل قبول ہے کہ مہمان میزبانوں کا خون بہائیں اور قاتلوں کو پناہ دیں۔ پاکستان کو اب اس مفت بری اور احسان فراموشی کو ختم کرنا ہو گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں