تہران سے اسلام آباد تک سفارتکاری، ایرانی صدر منگل کو پاکستان پہنچیں گے

فہرستِ مضامین

ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی نے بتایا کہ اس دورے کا ایک اہم مقصد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا اور دونوں فریقین کے درمیان رابطوں کو آگے بڑھانے میں معاونت فراہم کی۔

دورے کے دوران توقع ہے کہ ایرانی صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں