ٹوکیو: جاپان کی سیاست میں ایک تاریخی لمحہ آ گیا، جہاں سانائے تاکائیچی نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ایوانِ زیریں اور ایوانِ بالا دونوں سے مطلوبہ ووٹ حاصل کیے۔ ایوان زیریں میں انہوں نے 237 جبکہ ایوان بالا میں 125 ووٹ حاصل کیے۔
رپورٹ کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام جاپان کی 104ویں وزیراعظم کے طور پر باقاعدہ حلف اٹھائیں گی۔
سانائے تاکائیچی کے انتخاب کو جاپان میں سیاسی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو ملک میں خواتین کی قیادت کے حوالے سے ایک نئی سمت کی نشان دہی کرتا ہے۔