جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مشہور بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کے تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی کے خلاف تنقید کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’لال بیگ‘ قرار دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے ایک ففٹی اور ایک سنچری اسکور کی، جبکہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچز میں ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 74 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
بھارتی ٹیم مینجمنٹ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور شبمن گل کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، تاہم کچھ ناقدین تجربہ کار بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اے بی ڈویلیئرز نے اپنے فیس بک لائیو سیشن میں کہا:
“مجھے نہیں معلوم یہ کس طرح کے لوگ ہیں جو بیٹرز کے کیرئیر کے اختتام پر لال بیگوں کی طرح سوراخوں سے باہر نکل جاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجربہ کار کھلاڑی طویل عرصے سے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں سراہا جانا چاہیے نہ کہ تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔
سابق پروٹیز کپتان نے زور دیا کہ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں کے خلاف منفی رویے کا مسلسل اظہار نقصاندہ ہے اور یہ ان حمایتوں سے انحراف ہے جو وہ حقدار ہیں۔