پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی موجودہ تعیناتی کو دو سال مکمل ہوچکے ہیں، جس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے نئے ارکان کی نامزدگی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی نئی نامزدگیاں معمول کی آئینی و پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہیں، اور متعلقہ ارکان کی تعیناتی جلد مکمل کرلی جائے گی۔