جہازوں پر حملہ ہوا تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، IRGC کی وارننگ

فہرستِ مضامین

لبنان پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، ہفتے کے روز ہونے والے تازہ حملوں میں کم از کم 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ امدادی کارروائیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی تاحال برقرار ہے، تاہم آبنائے ہرمز میں وقفے وقفے سے جھڑپوں اور کشیدگی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے خطے کی صورتحال بدستور غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکرز یا تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں اور “دشمن بحری جہازوں” پر حملے کیے جائیں گے۔

ادھر واشنگٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے امریکا کی نئی تجویز پر مثبت جواب دے سکتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا کہنا ہے کہ اس نے 13 اپریل سے اب تک 4 جہازوں کو “غیر فعال” بنایا جبکہ 58 تجارتی جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے سے روکا گیا۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تازہ ہلاکتوں اور نقصانات کے اعداد و شمار مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں