جیکب آباد: ایم این اے میر اعجاز حسین جکراڻي کے فرزند میر زید خان انتقال کر گئے

فہرستِ مضامین

جیکب آباد سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ قومی اسمبلی کے رکن (ایم این اے) میر اعجاز حسین خان جکراڻي کے فرزند میر زید خان انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر زید خان گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں کراچی کے معروف نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

تاہم طبیعت میں بہتری نہ آنے کے باعث وہ کچھ ہی وقت قبل اسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی اہلِ خانہ، سیاسی و سماجی حلقوں اور علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

میر زید خان کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں اور عمائدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جکراڻي خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، جس کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔

مرحوم کی میت کو کراچی سے ان کے آبائی علاقے جیکب آباد منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں