حافظ نعیم کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کا اعلان، اسلام آباد لانگ مارچ آج شروع ہوگا

فہرستِ مضامین

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر 35 روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا، جبکہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹرین کے ذریعے اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، جس میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے بھی قافلے شریک ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے لیے مختلف مافیاز آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق شوگر، آٹا، آئی پی پیز اور بینکنگ شعبے سے وابستہ مفادات عوام کو متاثر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں کراچی سے ’’سپر لانگ مارچ‘‘ شروع کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے یہ بات حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے، جبکہ کراچی میں 35 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں