حسن علی کی اہلیہ کی مبہم انسٹا پوسٹ وائرل، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

فہرستِ مضامین

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک مبہم انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، جس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

سامعہ خان نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی شخص کا نام نہیں لیا۔

اسٹوری میں سامعہ خان نے ایسی خواتین کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے جو مبینہ طور پر شادی شدہ اور بچوں کے باپ مردوں سے مالی مفادات یا کسی اور مقصد کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ امید رکھتی ہیں کہ مستقبل میں وہ شخص ان سے شادی کر لے گا۔

معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی سامعہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور اپنے شوہر حسن علی کو بھی ان فالو کردیا۔

تاہم بعد ازاں انہوں نے حسن علی کو دوبارہ فالو کرلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے سے متعلق مزید چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین اس پیش رفت پر تبصرے کر رہے ہیں اور بعض حلقوں کی جانب سے حسن علی اور سامعہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کسی قسم کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سامعہ خان کی مبہم پوسٹ میں کسی فرد کا نام نہیں لیا گیا، اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی باتوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں