حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا امکان

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر رہنماؤں کے خلاف پہلے سے جاری عدالتی وارنٹس پر بھی کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مطلوب رہنماؤں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ان رہنماؤں کے خلاف جاری وارنٹس پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں