حکومت سندھ کا بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کی سمز اور شناختی کارڈبند کرنے پرغور

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے سخت خلاف کارروائی پرغور کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا، سوائے اس کے کہ ان لوگوں کو سزا دوں جو پولیو کے خاتمے کی اپنی قومی ذمہ داری سے پہلو تہی کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے والدین کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں جن میں ان کے موبائل فون کی سمز بند کرنا، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنا شامل ہے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولتوں سے محروم رہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں