دشمن کی جارحیت کیخلاف عوام اورفوج سیسہ پلائی دیوارثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فہرستِ مضامین

مردان: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاکستان نے موثر اقدامات کیے ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ و اساتذہ شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس دوران واضح کیا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت پر پاک فوج اور عوام ڈٹ کر کھڑے ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔

شرکا نے پاک افواج کے شہداء اور غازیان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے پاک فوج کے کردار اور ملکی سلامتی کے بارے میں کئی ابہام دور ہو گئے ہیں۔ طلبہ نے کہا کہ قوم امن کی کوششوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں