دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان آج اہم مذاکرات متوقع، جے ڈی وینس کا دعویٰ

فہرستِ مضامین

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان امن مذاکرات کے سلسلے میں اہم ملاقات متوقع ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت تکنیکی سطح پر رابطے اور مشاورت کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے دوحہ میں امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی خبروں کی تردید کو وہ مذاکراتی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے بیانات اکثر سفارتی عمل کے دوران سامنے آتے ہیں اور ان کا مقصد مذاکراتی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہوتا ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن مذاکرات کے مثبت نتائج کا خواہاں ہے اور تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے، تاہم اگر یہ بات چیت کسی نتیجے پر نہ بھی پہنچ سکی تو امریکا ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنی مضبوط سفارتی و اسٹریٹجک پوزیشن برقرار رکھے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں