دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

فہرستِ مضامین

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے نومولود کے ننھے پاؤں کی تصویر بھی پوسٹ کی اور بتایا کہ بیٹی کی پیدائش 19 ستمبر کو ہوئی۔

خوشی کی اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ جوڑے اور ان کی نومولود بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی دعا بھی ہے، جوڑے کے ہاں اب دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں