دی لیجینڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے 6 کروڑ مالی امدادکے چیک جعلی طریقے نکالنے کا انکشاف،اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم

فہرستِ مضامین

کراچی: دی لیجینڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے 6 کروڑ روپے کی مالی امداد جعلی طریقے سے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ثقافت سندھ نے اس سنگین معاملے کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، فنکاروں اور اداکاروں کو مالی امداد کے لیے قائم دی لیجینڈ ٹرسٹ سے جعلی لیٹر ہیڈز اور دستاویزات کے ذریعے رقوم نکلوائی گئیں۔ محکمہ ثقافت نے اس فراڈ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری غیرجانبدار تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری عبدال غنی مہر کے دستخط سے جاری خط میں اینٹی کرپشن سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل اور شفاف انکوائری کریں اور رپورٹ براہ راست گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ارسال کریں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ لیجینڈ ٹرسٹ کے سرپرست اور چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے بھی محکمہ ثقافت کو معاملے کی مکمل چھان بین کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ ثقافت کے مطابق، جعلسازی کے دوران ان کے جعلی لیٹر ہیڈز اور دستخط استعمال کیے گئے، جس پر قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں