راج پال یادو پرطنز: سلمان خان نے راج پال یادو کی حمایت میں بیان جاری کر دیا

فہرستِ مضامین

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان مزاحیہ اداکار راج پال یادو کی حمایت میں سامنے آ گئے، ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران راج پال یادو کو ایک طنزیہ جملہ سننا پڑا، جس پر مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔

چیتک اسکرین ایوارڈز میں جب راج پال یادو عالمی کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ پر بات کر رہے تھے تو میزبان نے مزاحیہ انداز میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ “راج پال، ڈالر اور روپے کی قیمت چاہے جتنی بھی بڑھے یا کم ہو، آپ کو واپس وہی رقم دینی پڑے گی جو آپ نے لی ہے۔”

راج پال یادو نے اس واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسکرپٹ کا حصہ تھا۔

اس واقعے کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ راج پال یادو گزشتہ 30 برس سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور سب ان کی صلاحیتوں اور منفرد ٹیلنٹ سے واقف ہیں، اس لیے انہیں کام ملتا رہے گا۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ بعض اوقات باتیں بہاؤ میں کہہ دی جاتی ہیں، اس لیے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کی قدر میں تبدیلی سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کیونکہ آمدنی اور ذمہ داریاں آخرکار ملک کے اندر ہی رہتی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں