راولپنڈی:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلسل تین بار عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت کا گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

فہرستِ مضامین

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ یہ فیصلہ عدالت نے 26 نومبر 2022 کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے سوا دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی اپنے بیانات اور مالِ مقدمہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی دانستہ غیر حاضری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ساتھ ہی عدالت نے ایس پی راولپنڈی کو حکم دیا ہے کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے مزید ہدایت جاری کی کہ ضامن عمر شریف کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی فوری اقدامات کرے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے گریز کر رہی ہیں، اور ان کا رویہ عدالتی عمل میں رکاوٹ کا سبب بن رہا

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں