راولپنڈی ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف

فہرستِ مضامین

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان ٹیم اپنی بیٹنگ میں مسلسل مشکلات کا شکار رہی اور مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے محض 68 رنز کا ہدف دے سکا۔ دن کے آغاز سے ہی پاکستانی بیٹسمین وکٹوں کے باعث پریشان نظر آئے، جہاں بابر اعظم 50 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ لیا۔

دوسری جانب نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی یہ ناقص بیٹنگ جنوبی افریقہ کے لیے آسان ہدف فراہم کرنے کا باعث بنی۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 71 رنز کے خسارے سے کیا تھا، لیکن امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ نے اس کا جواب 404 رنز سے دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے لوئر آرڈر بیٹسمینز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز کی برتری حاصل کی۔ کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی نے 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، جس کے بعد متھو سوامی اور گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز جوڑے۔ دیگر شراکت داریوں میں مارکو جانسن، ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی نے اہم کردار ادا کیا، اور آخری تین وکٹوں پر 194 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی و ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں