رمشا خان نے انسٹا سے تمام تصاویر ہٹادیں

فہرستِ مضامین

شادی کی نجی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید

پاکستانی اداکارہ رمشا نے بغیر اجازت نجی تصاویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا پیجز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس عمل کو “غیر اخلاقی اور ذاتی حدود کی خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام سے تمام پوسٹس اور تصاوحر بھی ہٹا دی ہیں۔
انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی نجی لمحات کی تصاویر لیک کر کے پھیلائی گئیں، جو نہ صرف تکلیف دہ بلکہ ناقابل قبول بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی تصاویر کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور آئندہ اس طرح کا عمل نہ دہرایا جائے۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی آئی ہیں اور یہ پالیسی برقرار رہے گی۔ “یہ ہماری زندگی ہے، اسے سرخیوں کی زینت نہ بنائیں اور ہمیں سکون سے جینے دیں،” انہوں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذاتی خبروں کا اعلان خود مناسب وقت پر کریں گی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ان کی اپنے ڈرامہ بریانی کے ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ مبینہ شادی کی افواہیں زیرِ گردش تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دونوں کو ہار پہنے ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا، جس کے بعد نکاح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تاہم اب تک خوشحال خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں