زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، آج 18 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

فہرستِ مضامین

کراچی: بین الاقوامی کیبل کنسورشیم آج سے زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کا کام شروع کرے گا، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق مرمتی کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور یہ عمل تقریباً 18 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔ مرمت کے دوران سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کو درست کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کی پریشانی پر ہم معذرت خواہ ہیں اور تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ سروس کو جلد بحال کیا جا سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں