اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور ٹیسٹ کے دوران دل کی دو شریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا۔
طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق سابق وزیراعظم کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔