سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

فہرستِ مضامین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیر کے روز 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق وزیر محمد کا انتقال کل ہوا ، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

وزیر محمد 1952ء میں بھارت کے دورے پر جانے والے پہلے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے اور اسی دورے میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔ انہوں نے 1952ء سے 1959ء کے دوران پاکستان کی جانب سے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں وہ دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 801 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر محمد معروف کرکٹ فیملی کے چشم و چراغ تھے، وہ محمد برادران میں سب سے بڑے تھے جن میں حنیف محمد، رئیس محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد شامل ہیں۔ ان کے دو بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر رہے۔

وزیر محمد کی وفات پر کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں