کراچی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے چہرے متعارف ہوئے مگر پرانے چہری جنہیں ہم سپر اسٹار کہتے ہیں، ان کی فلم کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، جب فلم سپر اسٹار رجنی کانتھ کی ہو تو اس انتظار کا مزا الگ ہوتا ہے۔
ساؤتھ انڈیا کے بےتاج بادشاہ رجنی کانت کا انداز ہی کچھ الگ ہے، ان کا مخصوص اسٹائل اور بولنے کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے، فلم شیواجی راؤ میں ان کا کردار اتنا مقبول ہوا کہ ان کو شیواجی کے نام سے بھی پکارا جانے لگا۔
74 سالہ رجنی کانتھ نے تقریبن دو سال کے وقفے کے بعد فلمی پردے پر واپسی کی ہے، ان کی 2023 میں رلیز ہونے والی فلم جیلر نے بھی کامیابی جھنڈے گاڑے تھے۔ فلم جیلر پوری دنیا میں 650 کروڑ کا بزنس کیا، اب اس فلم کا دوسرا پارٹ بھی رلیز ہونے جا رہا ہے۔
سپر اسٹار کی فلمیں
اس بار رجنی کانتھ ایک نئے انداز سے فلم ’’قُلی‘‘ میں نظر آئیں گے، مگر اس فلم میں وہ اکیلے ہیرو نہیں ہونگے، ان کے ساتھ تین بڑے سپر اسٹار عامر خان، ناگا ارجن اور اپیندرہ رائو بھی جلوہ گر ہونگے، فلم میں شروتی ہاسن ہیروئن کا کردا ادا کر رہی ہیں۔ اداکارہ پوجا ہیجڑے بھی فلم میں مہمان اداکار طور پر نظر آئیں گی۔
سن پکچرز کے بینر تلے بنائی جانے والے اس فلم کا بجیٹ 400 کروڑ رپیا بھارتی سے زیادہ ہے، فلم کی کھانی لوکیش کناگراج نے لکھی ہے، جبکہ فلم کی ڈائریکشن اور اسکرین پلے بھی لوکیش کناگراج نے دی ہے، جو پہلے ہی لیو، وکرم، کائتھی اور ماسٹر جیسی سپر ہٹ فلموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔

فلم کولی 14 آگسٹ کو سینما گھروں کی زینت بنیگی، اس فلم کا مقابلا یش راج بینر تلے بننے والے فلم وار ٹو سے ہوگا، جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار ریتک روشن اور سائوتھ سپر اسٹار جونئیر ای ٹی آر ( نندہ موری ترکہ راما رائو) مرکزی کردار کر رہے ہیں۔
رجنی کانتھ کی پہلی فلم کب رلیز ہوئی؟
اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔ اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم “جیلر” بھی اگست میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔تاہم رجنی کانت کی نئی فلم “قُلی” کو ’’وار 2‘‘ جیسی بڑی فلم سے باکس آفس پر سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ دنوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔
فلم کی کہانی کیا ہے؟
فلم کی کہانی کے حوالے سے ٹیم اپنے پروموشنل مواد کے ساتھ خاصی احتیاط اور رازداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور فلم کی کہانی کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ تاہم ٹریلر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی
‘ایک عمر رسیدہ سونے کا اسمگلر، پرانی سنہری گھڑیوں میں چھپی چوری شدہ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے اپنے ماضی کے مافیا گروہ کو زندہ کرتا ہے۔ مگر جب وہ اپنی سلطنت واپس لینے کا منصوبہ بناتا ہے، تو وہ ایک ایسے نئے جہان کی تخلیق کا حصہ بن جاتا ہے، جو جرائم، لالچ اور بگڑے وقت سے جُڑا ہوتا ہے۔’