سرکاری قرضے کہاں سے کہاں پہنچ گئے؟ نئی رپورٹ سامنے آگئی

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: پاکستان کے سرکاری قرضوں میں گزشتہ 10 سال کے دوران 340 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی سرکاری قرضوں کا حجم 86 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جون 2016 میں پاکستان کے سرکاری قرضے 19 ہزار 700 ارب روپے تھے، جو جون 2026 تک بڑھ کر 86 ہزار 700 ارب روپے ہوگئے۔ اس طرح 10 سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 67 ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جون 2026 تک مجموعی سرکاری قرضوں میں 59 ہزار 400 ارب روپے مقامی جبکہ 27 ہزار 300 ارب روپے غیر ملکی قرضے شامل تھے۔

دوسری جانب جون 2016 میں مقامی سرکاری قرضہ 13 ہزار 600 ارب روپے اور غیر ملکی سرکاری قرضہ 6 ہزار 100 ارب روپے تھا۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2017 میں مجموعی سرکاری قرضہ 21 ہزار 400 ارب روپے تھا، جو جون 2018 میں بڑھ کر 24 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا۔

اسی طرح جون 2019 تک سرکاری قرضوں کا حجم 32 ہزار 700 ارب روپے، جون 2020 میں 36 ہزار 400 ارب روپے اور جون 2021 میں بڑھ کر 39 ہزار 900 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کے سرکاری قرضوں میں مسلسل اور نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں