سرگودھا میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پولیس اہلکار گرفتار،وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکردی

فہرستِ مضامین

سرگودھا میں بس کے اندر خواتین کو ہراساں کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نارووال چوک مریدکے کے قریب پیش آیا جہاں مذکورہ اہلکار نے سفر کے دوران خاتون سے نازیبا حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ملزم کی لاک اپ میں موجود تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “گرفتار! ہراسمنٹ کے لیے زیرو ٹالرنس”۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں