اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کسی بھی جانب سے خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور پاکستان کسی بھی کشیدگی کی صورت میں سعودی عرب کی مدد کے لیے موجود ہوگا۔
وزیر دفاع کے مطابق کشیدگی حوثیوں کی جانب سے ہو یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے، سعودی عرب کی سیکیورٹی کو چیلنج کرنے والے کسی بھی اقدام کی صورت میں پاکستان اس کے دفاع کے لیے سامنے آئے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے اور حوثیوں سمیت کسی بھی جانب سے سعودی عرب کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔