ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں پاکستان اب بھی ایک اہم اور باضابطہ ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور پیغام رسانی میں مسلسل سہولت کاری کر رہا ہے اور یہ کردار بدستور جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کو آگے بڑھانے کے لیے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ قطر سمیت کئی دیگر ممالک بھی فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔