سفید پوش گھرانوں کی منشیات ڈیلر پنکی کون ہے؟

فہرستِ مضامین

پنکی کی گرفتاری کراچی کے علاقے لیاری سے ظاہر کی گئی ہے۔
سٹی پولیس نے پنکی کے خلاف منشیات کی ایف آئی آر درج کر کے بڑے پروٹوکول میں عدالت لایا۔
سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ پنکی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
پنکی لاہور کی رہائشی ہے جو لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے سفید پوش منشیات استعمال کرنے والوں کی ڈیلر ہے۔
پنکی کراچی کے علاقے ساؤتھ میں ہیروئن اور آئس کا کاروبار کرتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کو پندرہ بیس دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔، پنکی سے منشیات کے کاروبار کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے بڑے بڑے لوگوں کے نام لیے ہیں جو اس کاروبار میں اس کی مدد کرتے رہتے ہیں۔
پنکی نے منشیات استعمال کرنے والے سفید پوش گھرانوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے نام بھی بتا دیے ہیں جو اس کے روزانہ کے کسٹمر ہیں۔ پنکی کے خلاف ایک قتل کیس بھی درج تھا جس میں وہ روپوش تھی، آج اس کے اس قتل کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں