سمندری طوفان ’ شکتی ‘ کراچی سے 360 کلومیٹر دور، سندھ بھرمیں بارشوں کا امکان

فہرستِ مضامین

بحیرہ عرب میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جسے شکتی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے، جس کا مطلب “طاقت” ہے۔

سمندری طوفان ’شکتی‘ کے 24 گھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، سمندری طوفان ’ شکتی ‘ بحیرہ عرب میں 6 اکتوبر تک رہ سکتا ہے۔

سمندری طوفان ’ شکتی ‘ کراچی کے جنوب میں 360 کلومیٹر دور ہے ، طوفان کے پیش نظرسندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب طوفان کے دوران سمندر میں طغیانی بھی رہے گی، ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں