سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دیہی و شہری علاقوں میں نئے اسکول کھولنے کا پروگرام ملتوی

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) نے صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں میں نئے اسکول کھولنے کا منصوبہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جون 2025 میں سندھ حکومت کے تعاون سے SEF نے نئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار جاری کیے تھے، جس کے تحت ہزاروں افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

تاہم اب فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک نیا اشتہار جاری کرتے ہوئے ان تمام اسکول مالکان کو مطلع کیا گیا ہے جنہوں نے درخواست دی تھی کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے اسکولوں کے لیے اپلائی کرنے والے افراد کو پے آرڈر واپس ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ ملتوی کرنے کی وجوہات پر باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم یہ فیصلہ تعلیمی پالیسیوں یا مالی وسائل سے جڑے معاملات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سندھ میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں