سندھ بھر میں احتجاج، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گی۔ سیکشن 144 کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ امن عامہ کے قیام کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہو چکے تھے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جبکہ سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سندھ حکومت نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔

یہ احکامات سندھ کے تمام اضلاع میں نافذ العمل ہوں گے۔

ہیش ٹیگز:

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں