کراچی : سندھ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی پنشن میں کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس کی عدم فراہمی کے معاملے پر احتجاج کے باعث میں تدریسی عمل معطل ہیں ۔ سندھ حکومت اور ایمپلائز الائنس کے درما ن مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔دوسرے دور کا آغاز 2 بجے کے بعد شروع ہوگا
ملازمن کے وفد نے اشرف خاصخیلی کی قیادت میں سندھ سکریٹریٹ پہنچ کر مذاکرات کیے۔ ایمپلائز لیڈر اشرف خاصخیلی نے کہا ہے کہ پہلا راؤنڈ خوشگوار ماحول میں ہوا، لیکن جب تک نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا، دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ گیند اب سندھ حکومت کے کورٹ میں ہے۔
ڈبلوم ٹی این سے بات کرتے ہوئے اشرف خاصخیلی نے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ کے گئے تو پھر “دمادم مست قلندر” ہوگا۔ ایمپلائز الائنس کی کال پر سندھ میں گیارہویں دن بھی دفاتر کی تالہ بندی اور احتجاج جاری ہے
خیال رہے سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہوئی ہے، تنخواہوں میں اضافہ، ڈی آر الاؤنس اور پینشن کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے کے مطالبات شامل ہیں۔