چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے سندھ ایمپلائز الائنس کے وفد کی حاجی اشرف خاصخیلی کی سربراہی میں ملاقات ہوئی
ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ شریک ہوئے جس میں سرکاری ملازمین کی پنشن اصلاحات، ڈی آر اے الاؤنس، گروپ انشورنس اور دیگر مطالبات پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ملازمین کہ مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلی سندھ نے کہا پیر کو ہونے والے کابینہ کہ اجلاس میں یہ ایجنڈا شامل کیا جائے گا ۔
سندھ ایمپلائز الائنس کے سربراہ اشرف خاصخیلی نے 6 اکتوبر کو ہونے والا دہرنا موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے تمام ملازمین اپنے دفاتر میں جائینگے۔
ملازمین کے احتجاج کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری قانون پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی.
کمیٹی میں سندھ امپلائیز الائینس کے بھی 4 رکن شامل کئے گئے ہیں