سندھ حکومت فلم و میڈیا کے ذریعے ثقافت اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرے گی: شرجیل انعام میمن

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کی ثقافت، تاریخ اور عوامی جدوجہد کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو ایک مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت بنائے گئے فلمی منصوبے نہ صرف سندھ کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں گے بلکہ نوجوان فلم سازوں اور اداکاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔

شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ محکمہ کے چار فلمی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں تین دستاویزی اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔

اجلاس کے دوران ان منصوبوں کے مواد، موضوعات اور ان کے سماجی و ثقافتی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مکمل شدہ فلموں کو جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

اجلاس میں آئندہ فلمی منصوبوں کے لیے نئی تجاویز، ان کی مارکیٹنگ، نمائش اور عوامی رسائی کے حوالے سے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، قاضی اسد عابد، ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمٰن میمن، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں