سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

فہرستِ مضامین

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ موہن جو دڑو، شکارپور، جیکب آباد اور خیرپور میں بھی درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، میرپورخاص اور جامشورو میں پارہ 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہفتے کے روز 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم اس دوران جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں