سندھ میں مون سون سسٹم کیوں نظر نہیں آرہا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

فہرستِ مضامین

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں فوری طور پر کسی بڑے مون سون سسٹم کے اثرانداز ہونے کا امکان مسترد کردیا ہے، تاہم کراچی سمیت بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی، ساحلی علاقوں اور ضلع تھرپارکر میں چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمے نے مزید بتایا کہ رواں ماہ سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں کوئی ایسا مون سون سسٹم دکھائی نہیں دے رہا جو سندھ کے موسم پر نمایاں اثر ڈال سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں