سندھ پولیس کے ایس ایس پی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات

فہرستِ مضامین

کراچی ( ویب ڈیسک  ) کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ایس ایس پی اور سندھ حکومت کی ترجمان کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات ڈیفینس خیابان مجاہد کی ایک بنگلے میں ہوئی، اس وقت ایس ایس پی توحید الرحمان گھر میں موجود نہیں تھے۔

ایس ایس پی توحید الرحمان میمن کے گن میں فیصل الطاف کی مدعیت میں ڈیفینس کے درخشان تھانے میں 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ گن میں فیصل الطاف کے مطابق وہ واردات کے وقت سرکاری رائفل تکئے کے نیچے رکھ کر سورہا تھا کے 4 بجکر 54 منٹن پر تین ملزمان نے ان کو نیند سے بیدار کیا اور اسلحے کے زرو پر گھر کے اندر لے گئے۔

گھر کے ملازمین کے ملوث ہونے کا شبہ

مدعی مقدمہ کے مطابق اسلحہ لیس ملزمان نے ان سے چابی کا پوچھا اور تلاشی لیکر ڈکیتی کی واردات کی اور 5 بجر 15 منٹ پر فرار ہوگئے، مدعی کے مطابق ملزمان نے پیچھا کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ پاکستانی روپے، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور فونز لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واردارت میں گھر کے ملازمین ملوث لگتے ہیں، پولیس حکام کے مطابق واردات کے وقت اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

وزیر داخلا کا نوٹس

دوسری جانب وزیر داخلا ضیاء الحسن لنجار نے ڈیفنس کے علاقہ میں ایس ایس پی توحید میمن اور ترجمان حکومت سندھ سیدہ اقربا کے گھر ڈکیتی کی واردات کا نوٹیس لے لیا ہے اور پولیس کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ساؤتھ فی الفور جملہ ابتدائی پولیس کاروائی سے آگاہ کریں، ساؤتھ میں پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل حکمت عملی اور لائحہ عمل کی تفصیلات سے آگاہی دی جائے۔

وزیر داخلا کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر انٹیلی جینس کو بڑھاتے ہوئے ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، علاقے میں دستیاب سی سی ٹی وی کیمراز کی ممکنہ فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے۔

ایس ایس پی توحید الرحمان میمن کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، حال ہی میں انہوں نے پیپلزپارٹی کہ رہنما اور سندھ حکومت کی ترجمان اقربہ فاطمہ سے شادی کی تھی۔

توحید الرحمان میمن کراچی میں کورنگی اور خیرپور ضلع میں ایس ایس پی تعنیات ہو چکے ہیں، اقربہ فاطم کو بھی حال ہی میں سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں