سندھ کابینہ کے فیصلے تک میر رضا کیس کی مزید کارروائی روک دی گئی

فہرستِ مضامین

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مدت میں توسیع کا باضابطہ فیصلہ نہ ہونے کے باعث مزید کارروائی آگے نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

جوڈیشل کمیشن کے جاری حکم نامے کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری سندھ کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر 2026 کو متوقع ہے۔ اگر کابینہ نے کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری نہ دی تو مزید کسی گواہ کو طلب نہیں کیا جائے گا۔

کمیشن نے قرار دیا کہ اب تک ریکارڈ کیے گئے بیانات اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر رپورٹ جلد پیش کردی جائے گی۔

حکم نامے کے مطابق اگر سندھ کابینہ کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دیتی ہے تو گواہوں کو دوبارہ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تین سینئر پولیس افسران کو بھیجے گئے سوال نامے بھی مقررہ تاریخ کو بھیجے جائیں گے۔

جوڈیشل کمیشن نے مزید کارروائی 2 اکتوبر 2026 تک ملتوی کردی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں