سندھ کے علاوہ پورے ملک میں کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

فہرستِ مضامین

سندھ کے علاوہ پورے ملک میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹس کو رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

عام استعمال کی اشیاء کی دکانیں اور ڈیپارٹمنٹ اسٹورز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے، جبکہ بیکریاں، تندور اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں بھی رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔

اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں