سندھ حکومت نے ترقی نہ لینے والے سب رجسٹراروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ترقی سے انکار کرنے والوں میں آصف سرکی، ذوالفقار لاکو، عبدالنبی لاشاری، جاوید وگھیو، آصف چانڈیو، یاسر شاہ، عابد مری اور طارق مسگی شامل ہیں، جنہوں نے انسپکٹر رجسٹریشن کے عہدے پر ترقی لینے سے معذرت کرلی۔
اسی طرح نظیر زرداری، امداد قریشی، منٹھار زرداری، نظیر عمرانی، گل حسن لنڈ، منیر شاہ اور نور محمد جیسر سمیت دیگر افسران بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے ترقی نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
حکام کے مطابق ترقی سے انکار کرنے والے ان سب رجسٹراروں کو آئندہ چار سال تک دوبارہ ترقی نہیں دی جاسکے گی۔