سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سال 2026 کے داخلوں کے لیے ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ جاری

فہرستِ مضامین

جامشورو: سندھ یونیورسٹی میں سال 2026 کے داخلے کے لیے پہلے مرحلے کی داخلہ ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے ہزاروں طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

دادو، گھوٹکی، جیکب آباد، کراچی، مٹیاری، نوابشاہ، سانگھڑ، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، شکارپور اور کشمور سمیت مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 9341 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی، جن میں 1807 طالبات اور 7534 طلبہ شامل ہیں۔

سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے 12 بلاکس قائم کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ٹیسٹ کا عمل پرامن طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں