کراچی : سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 14 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 3 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے پر آگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 140 ڈالر کم ہو کر 3940 ڈالر ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ 17 اکتوبر 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تھی جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی، تاہم گزشتہ 11 دنوں کے دوران سونا اپنی بلند ترین سطح سے 40 ہزار 500 روپے سستا ہو چکا ہے۔